امریکا نے آئندہ سال مزید 5 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور شروع کردیا ہے، پناہ گزینوں کی تعداد 75 ہزار ہوجائے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گزشتہ روز کیپٹل ہل میں ارکان کانگریس کے ساتھ ایک میٹنگ کی
کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے بتایا کہ امریکا شامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے پر عزم ہے۔
گزشتہ 3سال کے دوران جنگ زدہ ممالک سے 70 ہزار پناہ گزین امریکا منتقل ہوچکے ہیں، آئندہ سال شام اور افریقہ سمیت دنیا بھر کے جنگ زدہ ممالک سے مزید 5ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور کررہے ہیں۔